ایف پی سی سی آئی لاہور میں ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 11 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ’’ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ‘‘ پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چودھری نے کی۔ سیشن میں کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی او لاہور عبدالجواد، چیف ٹیکنالوجی و انفارمیشن آفیسر پی آر اے ایل محمد نعیم، سابق چیئرمین منظور الحق ملک، کنوینر کمیٹی حسیب اللہ خان اور دیگر تاجر و صنعتکار نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

زین افتخار چودھری نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم ٹیکس نظام میں ایک اہم اور جدید فیچر کا اضافہ ہے، جو نہ صرف شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ کاروباری طبقے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم سے کاروباری لین دین کی خودکار دستاویز بندی ممکن ہو گی، جس سے ٹیکس گوشواروں کی درستگی اور نگرانی میں بہتری آئے گی۔ شرکاء نے بھی ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کے سیشنز سے کاروباری برادری کو آگاہی حاصل ہوتی ہے، جو پالیسی پر عملدرآمد میں آسانی فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :