ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،بیگم فرخ مختار

جمعہ 11 جولائی 2025 22:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی سرپرست اعلیٰ بیگم فرخ مختار نے کہا ہے کہ ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان ممبران کی سہولت کے لیے ڈسپلے سنٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،اس ڈسپلے سینٹر میں ممبران کے سا تھ ساتھ سا تھ پنجا ب کے جتنے بھی ہینڈی کرافٹس ہیں اس کو بھی ڈ سپلے سینٹر میں رکھا جا ئے گااور ممبران کی تیار کردہ مصنوعات رکھی جائیں گی جبکہ یونائیٹڈ نیشن ویمن ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے ممبران کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بلیو فئیر کا انعقاد نئے سال 2026 ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ماہانہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔ اجلاس میں صدر چیمبر فرح ثاقب،سینئرنائب صدر نادیہ وسیم،فلزا ممتاز،طاہرہ نجم،نوشیلا نعیم،عائشہ یٰسین،ماہرہ حسین،شاہزانہ آصف،طیبہ آصف،انعم خان، سیکر ٹری جنرل سعیدالطا ف آغا، چیف اکاؤنٹنٹ محمد صادق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :