کوہاٹ،مقامی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقہ دلن میں مقامی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل ٹل کے سرحدی علاقہ دلن میں جمعہ کے روز حالیہ بارشوں کی وجہ سے سید نامی مقامی ہوٹل کی بوسیدہ چھت اچانک منہدم ہوکر زمین بوس ہوگئی جس کے ملبہ تکے آکر ایک شخص موقع پرجاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص ہوٹل کا مالک بتایاجاتا ہے۔فوری طورپرمزید معلومات نہیں مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :