وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب

راولپنڈی ،7 ملزمان گرفتار، 11 کلو سے زائد چرس برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس نی7 ملزمان گرفتارکرکے 11 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے تین ملزمان کوگرفتارکرکے 4 کلو 650 گرام چرس برآمد کی،ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرکے 2 کلو 470 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے 1 کلو 680 گرام چرس برآمد کی،کہوٹہ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی،صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرکے 760 گرام چرس برآمد کی ،گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔