- سریاب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرلیا

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

.کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) سریاب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سریاب ڈویژن اسامہ امین چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی آصف غفور کی نگرانی میں ایس ایچ او سریاب مجاہد ملغانی اور دیگر عملے نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا ہے اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کی تھی کہ موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان واردات کی نیت سے آرہے ہیں جس پر پولیس علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی اور ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے بدنام زمانہ سنیچر ملزم منور عرف منہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمدکرکے قبضے میں لے لیاجبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :