چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:28

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی  کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان /چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں تمام ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا اور کونسل نے مجوزہ سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز 2025 کی منظوری دی جبکہ کونسل نے قرار دیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ میں انکوائری اور ترامیم کے طریقہ کار کا لیگل اور ڈرافٹنگ کے تناظر میں جائزہ لینے کی ضرورت ہے جس کےلئے اس پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت مختلف افراد کی جانب سے فائل کی گئی 24 شکایات کا بھی جائزہ لیا اور متفقہ طور پر قرار دیا کہ 19 شکایات کو فائل کیا جائے جبکہ5 دیگر شکایات کو موخر کر دیا گیا ہے۔