پشاور ،ایک ماہ قبل نوجوان کے اندھےقتل کا معمہ حل، مقتول کے قتل میں بھائی، خالہ زاد اور دوست ملوث

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان اور تفتیشی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل نواحی علاقہ پیرکلے میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عثمان شاہ کے قتل میں اپنا ہی بھائی، خالہ زاد اور قریبی دوست ملوث نکلا، ملزمان نے رات کے وقت مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزمان مقتول کے بھائی سلیمان شاہ، خالہ زاد فضل خان اور قریبی دوست یاسین نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتول عثمان شاہ کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور واقعہ کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا، ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔