امیر جے یوآئی پنجاب مولانا صفی اللہ کی مرکز ختم نبوت لاہور آمد

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) مرکز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور میں قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا صفی اللہ کی آمد ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ذمہ داران نے پر تپاک استقبال کیا اور امیر پنجاب کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر مولانا عزیز الرحمٰن ثانی،ترجمان JUIپنجاب مولانا غضنفر عزیز،میاں پیر رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا حافظ محمد اشرف گجر،مولانا ڈاکٹر مفتی عبد الواحد قریشی،مولانا عبدالنعیم، مولانا زبیرجمیل، مولانا سعید وقار، مولانا عبدالعزیز، مولانا ظہیراحمد قمر، قاری محمدعابد حنیف کمبوہ ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر پنجاب مولانا صفی اللہ نے کہا کہ جے یو آئی ایک منظم جماعت ہے جو کہ دین اسلام کی ترویج اور اشاعت کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عقیدہ ختم نبوت کی چوکیداری کی ہے اور دین بیزار قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی اور مجلس تحفظ ختم نبوت یکجان دو قالب ہیں۔آ خر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہوررابطہ کمیٹی نی7ستمبر کرکٹ گراؤنڈ وحدت روڈ لاہور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا دعوت نامہ اور کتب کا سیٹ پیش کیا۔