مٹیاری کی رہائشی خاتون کا والد کی چھوڑی جائیداد پر قبضہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بیدخل کرنے پر بھائی کیخلاف احتجاج

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)مٹیاری کے گائوں لقمان کوریجو کی رہائشی مسماة شہناز کوریجو نے اپنے بھائی کی جانب سے والد کی چھوڑی ہوئی جائیداد پر قبضہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بیدخل کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، انہوں کہا کہ اس کے بھائی بدرالدین اور اس کی بیوی نے اسے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا ہے، اور والد کے گھر اور دیگر تمام جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے، جائیداد میں حصہ مانگنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس نے کہا کہ بھائی اور بھابھی اسے والد عبداللہ سے ملنے بھی نہیں دیتے ہیں جبکہ متعلقہ تھانے میں شکایت کی ہے لیکن پولیس میری فریاد سننے کیلئے تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ اسے والد عبداللہ کی جائیداد میں اس کا قانونی اور شرعی حصہ دلوایا جائے اور اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :