محکمہ صحت کے کسی ملاز م کو بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ کا مزہ نہیں لینے دیں گے،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ما ضی میں محکمہ صحت میں جو کام ہو نے چاہیے تھے وہ نہیں ہوئے لیکن اب جو ڈاکٹر جتنا کام کریگا اسے اتنی ہی تنخواہ ملے گی اب محکمہ صحت کے کسی ملاز م کو بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ کا مزہ نہیں لینے دیں گے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلو چستان میں ادوایات کی سپلائی کے حوالے سے چین بنا نے کی ضرورت تھی صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ہسپتالوں میں جدید مشینریز موجود ہیںسول ہسپتال کوئٹہ اورشیخ زائد ہسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی مشینیںموجود ہیں کسی مریض کو پرائیویٹ جا نے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صھت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ ہسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیںڈاکٹر جتنے دن ڈیوٹی کریگا اسے اتنے ہی دن کی تنخواہ ملے گی گھر بیٹھ کر کسی کو تنخواہوں کا مزہ نہیں لینے دیں گے ایک رات میں چیزیں بہترنہیں ہو سکتی پارٹی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ 14اگست کو صوبے کی164غیرفعال بی ایچ یوز کاافتتاح ہوگامو سیٰ خیل ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔