سعودی عرب کا مصنوعی ذہانت کے فرق کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات اور عالمی تعاون پر زور

اتوار 13 جولائی 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر میں عدم مساوات پر توجہ دلاتے ہوئے فیصلہ کن بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دیگر اقوام مصنوعی ذہانت کے دور میں بہت پیچھے رہ جائیں گی۔ کے مطابق جینیوا میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کی 160 ویں سالگرہ پر اپنے اہم خطاب میں عبداللہ السواحہ نے اس سلسلے میں چند عوامل کا حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کمپیوٹر کے ذریعے کام چند ایک ریجنوں پر محدود ہے، کئی ممالک میں مصنوعی ذہانت کا انفراسٹرکچر نہیں ہے، ضابطے کی پالیسیاں نہیں ہیں اور گلوبل ساؤتھ کی گورنینس فریم ورک کی تشکیل میں شرکت محدود ہے۔سعودی وزیر نے مزید کہا کہ آج دنیا وجودی فاصلے کے مسئلے سے دوچار ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت تک رسائی میں خوفناک تفریق ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب مکمل طور پر کاربند ہے کہ وہ بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرے اور ان کی سربراہی کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں فاصلوں کو ختم کرے۔