کمشنر کا جناح بیراج کا دورہ، بیراج پر نصب جدید "سکواڈ" سسٹم کے کنٹرول روم کا معائنہ

اتوار 13 جولائی 2025 13:30

سرگودھا -13 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ جناح بیراج کا دورہ کیا اور بیراج پر نصب جدید "سکواڈ" سسٹم کے کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال، سکواڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے پانی کی مسلسل نگرانی اور خودکار فلڈ الرٹ نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن یاسر منیر، ایکسئین جناح بیراج احمد رفیق سمیت محکمہ ایریگیشن کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔کمشنر نے دریائی صورتحال کی بروقت اور موثر نگرانی کے لیے سکواڈ سسٹم کی افادیت کو سراہتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :