بھکر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ،ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ساتھی ملزم فرار

اتوار 13 جولائی 2025 15:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) بھکر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ، ساتھی ملزم فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی بھکر پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ رات آمنا سامنا ہوا ، ساتھی ڈکیت کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا زخمی ڈکیت کی شناخت زوہیب حسن ولد فیض بخش تحصیل میلسی ضلع وہاڑی ہوئی جبکہ ہمراہی ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھتے ہوۓ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی ڈکیت کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر 21 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے جسمیں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات شامل ہیں۔پولیس مقابلے کے دوران استمال کیا گیا اسلحہ بھی برامد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔زخمی ملزم کو DHQ ہسپتال بھکر منتقل کر دیا ہے۔\378