مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 13 جولائی 2025 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور فری ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :