& فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامہ کی انسددتجاوزات کے خاتمے کے خلاف مہم ناکام

+ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک بار پھرنیا 7 روزہ انسدادِ تجاوزات آپریشن شیڈول جاری کر دیا

اتوار 13 جولائی 2025 18:40

+ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامہ کی انسددتجاوزات کے خاتمے کے خلاف مہم ناکام ہونے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک بار پھرنیا 7 روزہ انسدادِ تجاوزات آپریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آپریشن کی مکمل نگرانی کا عندیہ دیا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ کیا آپ کے علاقے میں بھی یہ انسداد تجاوزات آپریشن ہونے والا ہے یاد رہے کہ شہر اورگردونواح میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیاب نہیں ہورہاہے جس میں انتظامیہ بری طرح ناکام نظر آرہی ہے کچہری بازار، سرکلر روڈ،بھوانہ بازار، گول کریانہ سے ریلبازار،گلبرگ روڈ،موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ،رضاآباد، نڑوالہ روڈ، غلام محمد آبادسمیت گردونواح میں سرکاری رقبے،فٹ پاتھوں پر دوکانداروں نے قبضہ کررکھاہے