صوبائی وزیر کھیل کا اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کوخراجِ تحسین پیش

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:55

صوبائی وزیر کھیل کا اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کوخراجِ تحسین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نےاورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور تمام شہداپاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی اور پاک فوج کے بہادر سپاہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداکے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔