ساہیوال، پولیس کو 15پر ڈکیتی ،نقب زنی وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات ،4 کالر گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:12

ساہیوال، پولیس کو 15پر ڈکیتی ،نقب زنی وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات ،4 کالر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پولیس کو وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات دینے پر چار کالر گرفتارکرلئے۔پولیس شا ہ کوٹ نے چک36چودہ ایل میںایک وار دات کی اطلاع دینے والے اکرام حسین کالر کی 15 پر کا ل کے بعدچھاپہ مارا تو چوری کی اطلاع جھوٹی پائی اور پولیس نے ملزم کالر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے محمد صدیق کالر کی اطلا ع پر ڈکیتی کی واردات کے لیے چھاپہ مارا تو کالر محمد صدیق دودھ فروش کی اطلاع جھوٹی پائی گئی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس غازی آباد نے چک 164نو اے ایل میںنقب زنی کی اطلاع جھوٹی دینے پرکالر افتخار سہو کو گرفتار کر لیا۔پولیس کسووال نے چک 115سات سی آرمیں کالر شعبان بلو چ فون اور نقدی 35ہزار روپے ڈکیتی کی واردات جھوٹی پائی گئی ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑا پرواردات کا رنگ دے دیا پولیس نے کالر کوگرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25,29,اور427ت پ درج کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :