ع*چوری ،ڈکیتی کی 6وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)چوری ،ڈکیتی کی 6وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پٹری نہر اپرچناب ریلوے پھاٹک کے قریب محمد آصف کا موٹر سائیکل ،موضع کوپرہ مراد پور میں خاتون ماریہ شمشیر کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں 50 ہزارروپے نقدی ، ایک عددلاکٹ ،سونے کا وزنی ایک تولہ ، موضع رندھیر باگڑیاں کے رہائشی کاشتکار محمد الطاف کے ڈیرہ سے پیٹر انجن کا پنکھا ،فرنٹ پائپ ، پیٹر سمیت دیگراشیاء ،نہر اپر چناب گندی نالی پر الیوالی کے رہائشی نوید سے تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زورپر روک کر 70ہزارروپے نقدی اورایک عدد سونے کی انگوٹھی ،نہر اپر چناب ملکھانوالہ پل کے قریب سلمان کی حویلی سے ایک عدد بکرا ، موڑ سمبڑیال میں واقع رحمت سرجیکل ہسپتال کے باہر سے سٹفین گل کا موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔