آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ حسینیاں کے زیر اہتمام سالانہ دین است حسین کانفرنس کا انعقاد

اتوار 13 جولائی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ حسینیاں کے زیر اہتمام سالانہ دین است حسین کانفرنس کا روح پرور انعقاد کیا گیا جس میں مشائخ عظام، علما کرام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی کربلا کے میدان میں دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل سے محبت مومن کے ایمان کا لازمی جز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت اطہار کو اعلیٰ مقام عطا فرمایا ہے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ مفتی محمد اشرف چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبتِ اہل بیت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

آل رسول کا بلند مرتبہ ہے، امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے سامنے سر نہ جھکایا بلکہ دین کی سربلندی کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کر دیا۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں اہل بیت کے اصولوں کو اپنانا ہو گا کیونکہ ان کے وسیلے سے کی گئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم وصال بھی ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات سے بھی رہنمائی لینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :