انجمن تاجران سپریم کونسل عہدیداران و مارکیٹس صدور و جنرل سیکرٹریز کا وفدپیر کو دعوت میں شرکت کرے گا

اتوار 13 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) انجمن تاجران سپریم کونسل عہدیداران و مارکیٹس صدور و جنرل سیکرٹریز کا وفد کل پیر کو لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو زر شاد، سنیر نائب صدر خالد عثمان اور نائب صدر لاہور چیمبر اف کامرس چوہدری شاہد نذیر کی دعوت پر انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ لاہور چیمبر میں بھر پور نمائندگی سے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین وقار احمد میاں، ملک کلیم احمد جنرل سیکرٹری لاہور، ملک فاروق حفیظ سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ نے تمام عہدیداران و ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ مارکیٹوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لازمی شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :