
خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام، صحافیوں کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف
اتوار 13 جولائی 2025 22:30
(جاری ہے)
شدت پسندی کی نئی لہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں انٹیلیجنس شیئرنگ بہتر بنائی جا رہی ہے اور مقامی عمائدین کو اعتماد میں لے کر پائیدار امن کی کوششیں جاری ہیں۔
جدید اسلحہ، گاڑیاں اور تربیت کے لیے وفاقی سطح پر بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ سانحہ دریائے سوات سے متعلق سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ ابتدائی سطح پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ حکومت نے واقعے کی انکوائری رپورٹ حاصل کر لی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ ہوٹل مالکان اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات کے ضمن میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت سیاحتی گائیڈ لائنز کو قانونی شکل دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ مقامی انتظامیہ، ہوٹل مالکان اور سیاحوں کے درمیان ایک مربوط نظام قائم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئے آلات، موبائل ایپ اور تربیتی ورکشاپس متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انشورنس اسکیم، فلاحی فنڈ اور تربیتی پروگرام شروع کر چکی ہے۔ سوات، وزیرستان اور دیگر حساس علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی تربیت اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے لیکن اس امن کو قائم رکھنے کیلئے اداروں کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو بھی کرداراداکرناہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی، عزیزآباد اور میمن گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
-
عدالت نے قصور بارڈر پر زمینوں کی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا اینکرمہر بخاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل
-
سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
-
پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
-
لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان
-
کے پی، سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت
-
مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
غیرقانونی بھرتیاں؛ چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار
-
ملک کے 7 بڑے شہروں میں این آئی آر سی کورٹس وڈیو لنک سے منسلک، عدالتی اخراجات میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.