ویتنام ، پہاڑی چٹان گرنے سے دو افراد ہلاک

پیر 14 جولائی 2025 09:30

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ویتنام کے صوبے لاؤ کائی میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق قریباً2000 کیوبک میٹر چٹان اور مٹی اچانک2 مکانوں پر آگری جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ واقعے کے وقت کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :