جی سی سی کے تارکین وطن سعودی مین مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے

پیر 14 جولائی 2025 11:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)سعودی عرب میں رہائش اختیار کیے ہوئے خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سعودی حکومت نے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے کہ وہ مملکت میں سٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سہولت اور اجازت پہلی بار دی جا رہی ہے اور اس کا اعلان کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اپنے نئے رولز کے تحت کیا ۔کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی سی ایم اے کے چیئرمین محمد الکویز نے اصلاحاتی پیکج کا اعلان کیا کہ پچھلی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور خلیجی ممالک کے لوگوں کو آسانیاں ملیں گی۔ اعلان کے مطابق یہ سہولت ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو اس وقت مملکت میں رہ رہے ہیں اور ان کے لیے بھی جو اس سے پہلے مملکت میں رہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :