نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

پیر 14 جولائی 2025 12:10

پریٹوریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری لندن کے ایک ہسپتال میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق نائیجیریا کے سابق صدر کے پریس سیکرٹری گربا شیہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ محمد بوہاری انتقال کر گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ محمد بوہاری نے 2015 سے 2023 تک نائیجیریا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اپنے دور حکومت کے آخری چند سال بیمار رہے اور وہ اب لندن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔