خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی

پیر 14 جولائی 2025 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن) کے کوٹے پر خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرانیوالے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق ریٹرننگ آفیسر محمد فرید آفریدی نے نرگس علی ، سیدہ سونیا حسین ، ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور فارم 32 جاری کیا۔ ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے جبکہ نرگس علی اور سیدہ سونیا حسین کے کاغذات پارٹی کے ترجیحی فہرست میں نام موجود نہ ہونیکی بنا پر مسترد کئے گئے۔