گوشت اورانڈوں کی قیمتوں میں استحکام، برائلرگوشت اورانڈے بدستورمہنگے

پیر 14 جولائی 2025 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں عمومی استحکام دیکھا گیا، تاہم برائلر گوشت اور انڈے بدستور مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بکرے کے گوشت (مٹن) کی فی کلو قیمت 2,400 روپے جبکہ گائے کے گوشت (بیف) کی فی کلو قیمت 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برائلر مرغی زندہ 398 روپے فی کلو اور برائلر گوشت 577 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 257 روپے مقرر کی گئی ہے، جو حالیہ دنوں میں ایک مستحکم سطح پر برقرار ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مارکیٹ میں کئی دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز کر کے قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس پر سختی سے کارروائی کی جانی چاہیے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی الحال قیمتوں میں مزید اضافے یا کمی کا امکان کم ہے، تاہم طلب اور رسد میں تبدیلی سے آنے والے دنوں میں معمولی رد و بدل ممکن ہے۔