Live Updates

]محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

پیر 14 جولائی 2025 20:40

,اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 14 سے 17 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات اور جہلم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی پنجاب میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ملتان کے نشیبی علاقے زیر اب آنے کا خدشہ ہے۔موسلادھار بارش سے بجلی، انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہونے اور پنجاب میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات