تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 14 جولائی 2025 21:20

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) تین ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے 142 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوالڈ بریوس نے 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ہرارے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

کپتان سکندر رضا نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روبن ہرمین نے 45 اور ڈیوالڈ بریوس نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی طرف سے رچرڈ نگروا نے تین اور تریور گوینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :