ًمئیر اوستہ محمد کا جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ گلی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور سولر لائٹس کا کام جاری

پیر 14 جولائی 2025 21:30

× اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) مئیر اوستہ محمد کا جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ گلی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور سولر لائٹس کا کام جاری تفصیلات کے مطابق مئیر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد، میر مظفر خان جمالی نے میونسپل کارپوریشن کے فنڈ سے جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ جنرل کونسلر ڈاکٹر عطا اللہ جمالی کی تجویز پر منظور احمد جمالی گلی میں شروع کیا گیا ہے، جس میں سیوریج لائن بچھانے، ٹف ٹائل لگانے اور سولر لائٹس کی تنصیب کا کام شامل ہے۔

اس موقع پر سابقہ کونسلر حبیب اللہ جمالی نے مئیر صاحب اور جنرل کونسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی کام ہمارے محلے کے لیے خوش آئند ہیں، اور ان کے مکمل ہونے سے علاقہ مزید بہتر ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :