یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

منگل 15 جولائی 2025 12:04

یوئیفا ویمنزفٹ بال  چیمپئن شپ کی  کوارٹر فائنل  لائن اپ مکمل ہوگئی
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ناروے،اٹلی،سویڈن،دفاعی چیمپئن انگلینڈ،سپین،میزبان سویٹزرلینڈ،فرانس اور جرمنی کی ویمنز ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے میچز کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا جس میں ناروے اور اٹلی کی ویمنز ٹیمیں سٹیڈ ڈی جنیوا،جنیوا کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس ے تعلق رکھنے والے سٹیفنی فریپارٹ میچ ریفری ہوں گے۔

یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ 17 جولائی کو سویڈن اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ سپین اور میزبان سوئٹزرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 18 جولائی کو کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس اور جرمنی کی خواتین ٹیموں کے درمیان 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 22 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :