کراچی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکا روانہ

بدھ 16 جولائی 2025 20:45

کراچی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکا روانہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کراچی سے ڈھاکا کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ منگل کی رات کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا تھا۔پہلے گروپ میں سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان شامل، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف شامل تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔