ویل چیئرکرکٹ ٹیم کی مراد علی شاہ سے ملاقات، ایشین کپ کا اعلان

بدھ 16 جولائی 2025 20:19

ویل چیئرکرکٹ ٹیم کی مراد علی شاہ سے ملاقات، ایشین کپ کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے 100 ملین روپے کا گرانٹ اور سالانہ 15 ملین روپے کا فنڈ اعلان کیا ہے ۔ سے ایشیائی چیمپئن ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے صدر رخسانہ راجپوت اور کپتان محمد ذیشان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم ستمبر میں پاکستان بمقابلہ افغانستان والی سیریز کے لیے کراچی میں سیٹ اپ ہوگی، جبکہ اکتوبر میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای اور ممکنہ بھارتی ٹیم شریک ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے کھیل کے فروغ کے لئے 100 ملین وپے کا گرانٹ اور سالانہ 15 ملین روپے کا فنڈ اعلان کیا، نیز ٹیم کے لیے ایک کوسٹر بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ایشیا کپ شایانِ شان انداز میں منعقد کریں گے۔ کپتان ذیشان کو وزیراعلیٰ نے اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔