انگلینڈکے سائیکلسٹ سائمن یٹس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

منگل 15 جولائی 2025 14:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)انگلینڈکے سائیکل سوار سائمن یٹس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں انیزاسے مونٹ ڈوریتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی رستے پر 165.3 کلو میٹر پر محیط تھا۔

32سالہ برطانوی سائیکل سوار سائمن یٹس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.3 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 20منٹ اور 5 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔25 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار تھامین آرینس مین نے دسویں رائونڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 24سالہ آئرش سائیکل سوار بین ہیلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دسویں مرحلے میں تیسری پوزیشن ہولڈر 24سالہ آئرش سائیکل سوار بین ہیلی نے یلوجرسی حاصل کر لی ہے۔

ان سے قبل ساتویں سے نویں مرحلے تک یلو جرسی سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر کے پاس تھی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 232 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔