ایران نے مشروط جوہری مذاکرات کی پیش کش مستردکردی

یورینیم افزودگی روکنے سے مشروط جوہری مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں،مشیر خامنہ ای

منگل 15 جولائی 2025 14:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ تہران یورینیم کی افزودگی روکنے سے مشروط جوہری مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق علی اکبر ولایتی نے تہران میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ افزودگی ایران کی سرخ لکیروں میں سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کو افزودگی روکنے سے مشروط کیا جانا ہے تو ایسے مذاکرات بالکل نہیں ہوں گے۔