لاس اینجلس اولمپکس 2028، کرکٹ مقابلے گیمز سے 2 دن قبل شروع ہوں گے

منگل 15 جولائی 2025 16:39

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 کو ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ مقابلے گیمز سے 2 دن قبل شروع ہوں گے،کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلے 12 سے 29 جولائی 2028 کے درمیان کھیلے جائیں گے۔انتظامیہ نے بتایا کہ 12 اور 13 جولائی مائنس 2 اور مائنس 1 قرار دیئے گئے۔

اولمپکس انتظامیہ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس سے ٹھیک تین برس قبل اولمپک مقابلوں کے شیڈول کی رونمائی کی گئی۔کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک ہوگا۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلوں کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مینز اور ویمن کے مقابلوں کی ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

میڈلز ایونٹس اور میچز کی ترتیب کے حوالے سے فیصلہ اس سال کے ا?خر میں کیا جائے گا، مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق تمام میچز پامونا کے فیئر گرائونڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی، آئی سی سی 17 سے 20 جولائی سنگاپور اجلاس میں کوالیفکیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :