ساہیوال ،غیرقانونی طور پر مٹرکے بیج کی غیرمنظور شدہ اقسام کی پیکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

منگل 15 جولائی 2025 16:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سیڈ انسپکٹر ڈاکٹر محمد اسلم کی غیرقانونی طور پر مٹرکے بیج کی غیرمنظور شدہ اقسام کی پیکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور 20 عدد خالی تھیلے اور 20 عدد لیبل سٹیکر قبضے لے لیے، جبکہ 1060 عدد تھیلے (15 کلو گرام فی کس) موقع پر سیل کر دیئے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سیڈ انسپکٹر ڈاکٹر محمد اسلم نے خفیہ اطلاع پر سمن ایگرو سیڈ گوجرانوالہ کے گودام واقع ملتان روڈ پر ریڈ کیا۔چیکنگ کے دوران غیرقانونی طور پر مٹرکے بیج کی غیرمنظور شدہ اقسام کی پیکنگ کے لئے رکھے گئے 20 عدد خالی تھیلے اور 20 عدد لیبل سٹیکر قبضے لے لیے جبکہ 1060 عدد تھیلے (15 کلو گرام فی کس) موقع پر سیل کر دیے گئے۔ ملزمان کے خلاف کیس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال کی عدالت میں جمع کر وا دیا گیا۔\378