ڈیرہ اسماعیل خان،مون سون شجرکاری مہم 2025 کے تسلسل میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمپلیکس میں شجرکاری تقریب کا انعقاد

منگل 15 جولائی 2025 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم 2025 کے تسلسل میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمپلیکس میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شجرکاری تقریب میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے مختلف اقسام کے پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے جن میں امرود، مالٹا اورکچنار کے پودے شامل ہیں ۔

تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سید محمد ارسلان نے امرود کا پودا لگا یا۔ ساتھ ساتھ حال ہی میں تعینات ہونے والے انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے مختلف اقسام کے پھل دار پودے لگائے اور ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سید محمد ارسلان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی توازن بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک سرسبز، صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں، ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام سرکاری اداروں اور شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :