ایران کی رواں سال افریقہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

منگل 15 جولائی 2025 16:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ایران کی ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمدرضا صفاری نے کہا ہے کہ رواں سال ایران اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں برآمدات اور درآمدات دونوں میں زبردست ترقی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارنا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں محمدرضا صفاری نے کہا کہ ایرانی کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں افریقہ کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں اب تک ایران کا تجارتی توازن 113 فیصد رہا اور افریقی براعظم میں ایران کی برآمدات 27 سے بڑھ کر 32 ممالک تک پھیل گئی ہیں۔انہوں نے ایران کی برآمدات میں اس ترقی کو ایران-افریقہ اکنامک کوآپریشن سمٹ کا نتیجہ قرار دیا۔