ایس ای سی پی نے ویمن ایکوی سمارٹ پالیسی 28۔2025 کا مسودہ جاری کر دیا

منگل 15 جولائی 2025 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ایس ای سی پی نے ویمن ایکوی سمارٹ پالیسی 28۔2025 کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پالیسی سرمایہ مارکیٹ، انشورنس، نان بینکنگ فنانس اورکارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی برابری کے لئے پہلا مکمل فریم ورک ہے، یہ فریم ورک اب عوامی مشاورت کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

یہ مسودہ فریم ورک ایس ای سی پی کی حکمت عملی میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے جس میں مختلف شعبوں میں الگ الگ کوششوں کے بجائے خواتین کی شمولیت کے لئے منظم ریگولیٹری طریقہ اپنایا گیا ہے جو قومی ترجیحات اور عالمی فریم ورک کے مطابق ہے۔یہ پالیسی چھ بنیادی ستونوں پر مبنی ہے، بورڈز میں خواتین کی قیادت، جینڈر کے اعتبار سے الگ رپورٹنگ، خواتین کی کاروباری سرگرمیاں، کام کی جگہ پر شمولیت اور ادارہ جاتی صلاحیت کی بہتری شامل ہیں۔

اس میں موجودہ عملی اقدامات، موجود خامیاں ، اہم فریقین اور مقررہ مدت کے ساتھ قابل عمل سفارشات شامل کی گئی ہیں۔ایس ای سی پی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے پالیسی کی سفارشات اور ایکشن پلان پر رائے طلب کی ہے۔ آراء اور تجاویز [email protected] پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :