چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرگودھا ریجن نے بچوں کی حفاظت کے لیے نیا رسپانس پیکج متعارف کرا دیا

منگل 15 جولائی 2025 18:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھاریجن کی جانب سے بچوں کی حفاظت کے لیے نیا رسپانس پیکج متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس پیکج کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ہیلپ لائن 1121،تمام اسٹیک ہولڈرز، این جی اوز اور کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو علی عابدنقوی نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کی تلاش، فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس پیکج کے تحت کیس مینجمنٹ کا عمل زیادہ منظم ہوگا، جس سے بچوں کو درپیش مسائل کو حل میں آسانی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی تمام متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ ہرممکنہ حد تک بچوں کی مدد کریں۔۔این سی ایچ ڈی سرگودھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمر درازجھاوری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔