نوشہرہ، شاملات اراضی سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی پر دو ماہ کیلئے پابندی، دفعہ 144 نافذ

منگل 15 جولائی 2025 19:25

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے موضع صالح خانہ اور ڈاگ اسماعیل خیل میں شامیلات اراضی سے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144کا نفاذ کردیااس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ ناپسندیدہ عناصر موضع صالح خانہ اور ترکئی موضع ڈاگ اسماعیل خیل میں شاملات کی اراضی سے درخت کاٹ رہے ہیں جس سے امن و امان کی صورت حال مالکان کے درمیان تنازعات کی صورت میں اختیار کرسکتی ہے کیونکہ ابھی تک زمین کو حقداروں میں تقسیم نہیں کیا گیا ہے۔

اور جب کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے جنگلات کو نقصان پہنچے گا اور نہ صرف یہ کہ جنگلی حیات کا مسکن ختم ہو جائے گا بلکہ علاقے کا امن و سکون بھی متاثر ہوگا اور جب کہ درختوں کی کٹائی جنگلات کی کٹائی کا باعث بن سکتی ہے، ایک علاقے کی جنگل سے خطہ میں تبدیلی اور ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے اب، اس لئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت عطا کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے موضع صالح خانہ اور ترکئی موضع ڈاگ اسماعیل خیل تحصیل پبی کے دو ماہ کے لیے درختوں کی کٹائی اور نکالنے پر پابندی عائد کر دی اگلے احکامات تک۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سزا دی جائے گی

متعلقہ عنوان :