الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

منگل 15 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی گئی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو اضافی نشست مل گئی، کے پی اسمبلی میں ن لیگ9،جے یوآئی 9،پی پی 5،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبر پختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی، مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔