اکبرایس بابر کے خلاف ہرجانہ کیس خارج کرنے کے ڈسٹرکٹ کورٹ فیصلہ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

منگل 15 جولائی 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے اکبرایس بابر کے خلاف ہرجانہ کیس خارج کرنے کے ڈسٹرکٹ کورٹ فیصلہ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوپی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران اکبر ایس بابر کے وکیل عدالت پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا۔عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔پی ٹی آئی نے اکبرایس بابر کے خلاف پارٹی کو بدنام کرنے پر5 ارب روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کررکھاتھا جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے خارج کردیاتھاجس پر پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاگیا۔