ویڈیو‘ رومن رینز کی رنگ میں اچانک واپسی پر سب حیران

شو کے آخری لمحات میں سی ایم پنک نے گونٹلیٹ میچ کے آخری مرحلے میں برون بریکر کو شکست دی

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز کی رنگ میں واپسی نے سب کو حیران کردیا۔سابق ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز نے 14 جولائی کو منڈے نائٹ را میں زبردست واپسی کی، رومن رینز ریسل مینیا 41 کے بعد رنگ میں دکھائی دیے ہیں۔ٹرائبل چیف کی واپسی نے سب کو حیران کردیا جب وہ سی ایم پنک اور کزن جے اوسو کو حملے سے بچانے کے لیے رنگ میں داخل ہوئے۔

شو کے آخری لمحات میں سی ایم پنک نے گونٹلیٹ میچ کے آخری مرحلے میں برون بریکر کو شکست دی اب وہ سمر سلیم میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے گنتھر کو چیلنج کریں گے۔رینز کے آتے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای میں موجود لوگ ٹرائبل چیف ون کے نعرے لگانے لگے، واضح رہے کہ رومن رینز کی واپسی سمر سلیم سے چند ہفتے قبل ہوئی ہے جو نیو جرسی کے ایسٹ رودر فورڈ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقد ہے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سمر سلیم میں رومن رینز اور برون بریکر کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مشہور و معروف ریسلر گولڈ برگ 3 دہائیوں بعد ریٹائر ہوگئے، وہ اپنے کیریئر کا آخر میچ نہ جیت سکے۔12 جولائی کو اپنے آخری میچ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گنٹھر اور گولڈ برگ کے درمیان مقابلہ تھا جسے دیکھنے کیلیے پرجوش شائقین کی بڑی موجود تھی، ایونٹ کا انعقاد گولڈ برگ کے آبائی شہر اٹلانٹا میں ہوا تھا جس میں گولڈ برگ کو شکست ہوئی۔