ضلعی انتظامیہ کا جعلی وزائد المعیاد ادویات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ

بدھ 16 جولائی 2025 16:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ نے جعلی و زائد المعیاد ادویات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی بھرپور چیکنگ کے احکامات جاری کردیئے ۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور محکمہ صحت کے حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 سے زائد میڈیکل سٹورزمالکان کو جرمانے کئے گئے اور ڈرگ انسپکٹرز کو میڈیکل سٹورز کی بھرپور چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :