گڈاپ سٹی پولیس نے گٹکا ماوا، چھالیہ کی سمگلنگ کوناکام بنادیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا اور چھالیہ سمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اس کی گاڑی سے 10کلو گٹکا ماوا اور 340کلو چھالیہ برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان ولد خلیل احمد نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ گٹکاماوا خود تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :