ایچ ای سی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کا دورہ ، تعلیمی معیار اور ترقی کا جائزہ لیا

بدھ 16 جولائی 2025 17:19

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو فار ایفیکٹو اینڈ انہانسمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کا دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق دورے کا مقصدکیمپس کے تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ترقی کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سعد بادشاہ وائس چانسلر ٹیکنالوجی یونیورسٹی نوشہرہ کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ وائس چانسلر کے آئی یو اور ڈائریکٹر کیو ای سی پر وفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق کے آئی یو بھی تھے۔

کیمپس پہنچنے پر ڈاکٹر شہاب الدین ڈائریکٹر کے آئی یو غذر کیمپس نے وفد کا استقبال کیااورکیمپس کی تعلیمی کامیابیوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ایچ ای سی کے معیارات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ پیش کی اور معیار تعلیم کی بہتری، فیکلٹی کی صلاحیتوں میں اضافہ اور تحقیقی برتری پر مرکوز اقدامات کے بارے تفصیلات سے آگاہ کی۔