بھارت، چلتی بس میں خاتون کے ہاں بچے کا جنم ، شوہر نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا

بدھ 16 جولائی 2025 19:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں ایک بچے کو جنم دے کر نیچے پھینک دیا جس سے نومولود ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا جہاں لڑکی نے چلتی سلیپر کوچ میں ایک بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں خاتون کا شوہر ہونے کا دعوی کرنے والے شخص نے اس بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھیرے اور الطاف دونوں کا تعلق پربھنی سے ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پونے میں مقیم ہیں، دونوں نے میاں بیوی ہونے کا دعوی کیا ہے لیکن ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں۔

متعلقہ عنوان :