محسن نقوی کی قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ و حملے کی مذمت

بدھ 16 جولائی 2025 23:11

محسن نقوی کی قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ و حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے،قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ میں 3 مسافروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس اور جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔انہوںنے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر امن کو سبوتاڑ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔