نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر

بدھ 10 ستمبر 2025 23:00

نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ نیپال میں بدعنوانی، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی تحریک نے شدید احتجاجی صورت اختیار کر لی ہے نیپال میں احتجاج کے شدت اختیار کرنے سے ملک بھر حالات اس قدر خراب ہوئے کہ عوامی دبا کے تحت نیپالی وزیراعظم پی شرما اولی اور وزیرِ داخلہ رامیش کھک کو صورتحال کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے مستعفی ہونا پڑا حالات کو بہتر بنانے کیلئے نیپالی فورسز نے بپھرے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں شدید زخمی ہوگئی. پر تشدد مظاہرین نے نیپالی کانگریس کے دفتر اور کئی رہنماں کے گھروں پر حملے کر کے انہیں نذر آتش کر دیا. بے قابو مظاہرین نے پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ پر دھاوا بولا اور اسے آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ مظاہرین ایوان تحلیل کرنے، نئے انتخابات کروانے اور بڑے پیمانے پر کی جانے والی کرپشن پر فوری کارروائی کرکے ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سزا دینے کے مطالبے پر دٹ گئے ہیں. حالات کی سنگینی محسوس کرتے ہوئے نیپال کی فوج نے فوری طور پر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہی. دوسری طرف تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شر پسند مظاہرین نے ملک بھر میں لوٹ مار شروع کر دی ہے۔

ملک کا نظم و نسق سنھالنے والی افواج نے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور سکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ مظاہرین، جنہیں "Gen Z تحریک" کہا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل، نئے انتخابات اور ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں عائد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہی. اصل مسئلہ حکمران طبقے کی بدعنوانی اور عوامی مسائل سے غفلت ہے۔

حالات کی نزاکت کے باعث ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا لیکن بپھرے ہوئے مظاہرین نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور اسے آگ لگا دی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیپالی کانگریس کے دفتر اور کئی رہنماں کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے۔ مظاہرین کے ابتدائی مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود مظاہرین تمام مطالبات تسلیم کئے جانے پر بزد ہیں. امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کٹھمنڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

خطے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد نیپال میں آنے والا عوامی ردعمل پاکستان سمیت دوسرے ممالک کیلئے اہم پیغام لئے ہوئے ہے۔پاکستان کے حکمران اس عوامی رجحان سے سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے سے بچ سکیں